جاپان کے وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پرسوں پاکستان پہنچیں گے

پیر 1 جنوری 2018 14:35

جاپان کے وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پرسوں پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) جاپان کے وزیر خارجہ تارو کورو پرسوں بدھ کو پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان جاپانی سفارت خانہ کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر (کل)تین جنوری بروز بدھ کو پاکستان آئیں گے، اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاک جاپان وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے جس میں دو طرفہ تعلقات،علاقائی و عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ترجمان جاپانی سفارت خانہ کے مطابق جاپان پاکستان کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے اہم ملک سمجھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :