انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے ،ْ ڈیوڈ میلان ون ڈے سکواڈ میں شامل

پیر 1 جنوری 2018 14:35

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء)انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے۔ بورڈ نے ان کی جگہ ڈیوڈ میلان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا میڈیا رپورٹ کے مطابق برسٹول میں جھگڑے کے بعد بین سٹوکس کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے مشروط طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ابھی تک کرائون پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) کی جانب سے ان کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ ون ڈے سیریز سے دسبتردار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انگلش بورڈ نے ڈیوڈ میلان کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں برسٹول میں نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کے بعد بین سٹوکس کو پولیس نے ایک رات حراست میں بھی لیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز سے باہر ہونا پڑا اور بعد میں جھگڑے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کا نام ایشز سیریز سے واپس لے لیا گیا تھا۔