پاکستانی ٹیم دورے کا آغازپرسوں نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ٹور میچ سے کریگی

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین 5 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا

پیر 1 جنوری 2018 14:35

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز پرسوں 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ٹور میچ سے کریگی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین 5 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 جنوری نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا 16جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ولنگٹن ،ْدوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو ماؤنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :