وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی مستند اور فعال آئی این جی اوز کی رجسٹریشن میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

پیر 1 جنوری 2018 14:29

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی مستند اور فعال آئی این جی اوز کی رجسٹریشن ..
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مستند اور فعال آئی این جی اوز کی رجسٹریشن میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ نے کہاکہ ہم بین الاقوامیت پر یقین رکھتے ہیں۔ آئی این جی اوز کو شفافیت یقینی بنانا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈویلپمنٹ سیکٹر میں مستند آئی این جی اوز کی خدمات کی قدر کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :