پنجاب اور سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، پہلے روز حاضری کم رہی

پیر 1 جنوری 2018 14:06

لاہور /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) پنجاب اور سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم پہلے روز حاضری کم رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی بچوں کی چھٹیاں ختم ہوگئیں اور پنجاب کے تمام اسکول کھل گئے جس کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ۔ جبکہ سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 10روز کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئیں۔ نئے سال کے آغاز اور تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کے پہلے روز کے باعث اسکولوں میں روایتی طور پر حاضری معمول سے کم دکھائی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :