ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی نے پولیس ناکے پر کھڑے ایک اہلکار کو کچل کر ہلاک ،دوسرے کو زخمی کردیا

پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا ،واقعے کی تحقیقات ،قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی

پیر 1 جنوری 2018 14:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) لاہور کے ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی نے پولیس ناکے پر کھڑے ایک اہلکار کو کچل کر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس میں تیز رفتار کار نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی گئی۔جاں بحق پولیس جوان کی شناخت مستنصر اور زخمی کی قاسم کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :