کیپیٹل ایف زیڈ ای شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا مرکز نکلا،اہم انکشاف

پیر 1 جنوری 2018 13:43

کیپیٹل ایف زیڈ ای شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا مرکز نکلا،اہم انکشاف
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء):کیپیٹل ایف زیڈ ای شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا مرکز نکلا ہے یہ انکشاف شریف خاندان کی انکوائری میں ہوا تھا جس کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق نواز شریف کو31دسمبر2009کو ایف زیڈ ای سے ایک ملین ڈالر بھیجے گئے ،کیپیٹل ایف زیڈ ای کا ایک اکاؤنٹس دبئی کے ایمر یٹس بینک میں تھا جس کے ذریعے رقوم دیگر ممالک سے شریف خاندان کو بھیجی جاتی تھیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے اپنے بینک اسٹیٹمنٹ میں یہ رقم تحفے کے طور پر ظاہر کی تھی ۔کیپیٹل ایف زیڈ ای سے رقوم برطانیہ ،سعودی عرب منتقل کی گئیں پھر جس کے بعد شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں واپس منتقل کی گئیں جبکہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو اس کمپنی کا اقامہ ظاہر نہ کرنے پر نا اہل کیا ہے ۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جس روز سے سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل کیا گیا ہے ان کا اسی روز سے اعلی عدلیہ کے بارے میں کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مجھے اس لئے نا اہل کیا کیونکہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں