قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے داخلہ اور ہائوسنگ و تعمیرات کے الگ الگ اجلاس کل منگل ہونگے

پیر 1 جنوری 2018 13:50

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے داخلہ اور ہائوسنگ و تعمیرات کے الگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے داخلہ اور ہائوسنگ و تعمیرات کے الگ الگ اجلاس کل منگل ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا 39 واں اجلاس (آج) منگل کو دو بجے نادرا ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین رانا شمیم احمد خان کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2017ء پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2017ء نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ترمیمی بل 2017ء پر غور کیا جائے گا جبکہ نادرا کے مختلف امور کا ھی جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات کا 39 واں اجلاس (آج) منگل کو 11بجے چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں ہو گا، اجلاس کی صدارت کے چیئرمین میاں عبدالمنان کریں گے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اور ڈائریکٹر جرنل پاک پی ڈبلیو ڈی کراچی میں جاری منصوبوں پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جبکہ ایم ڈی این ایل سی جیکب لائن کمپلیکس منصوبہ کی تکمیل پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :