تھر میں غذائی قلت سے مزید 2بچے جاں بحق ،ْتعداد 60ہوگئی

پیر 1 جنوری 2018 13:47

تھر میں غذائی قلت سے مزید 2بچے جاں بحق ،ْتعداد 60ہوگئی
تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) صحرائے تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 2بچے جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامی کی غفلت کے باعث سال 2017 میں582 معصوم بچے جان سے گئے جبکہ ہسپتالوں میں تاحال سہولتوں کا فقدان ہے اور ہزاروں حاملہ خواتین بتدریج غذائی قلت کا شکار ہیں ،ْسول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید دو بچے دم توڑگئے، دم توڑنے والوں میں ایوب اور عطاء ٴْ اللہ کے نومولود بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رواں ماہ کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے، جبکہ رواں سال کے دوران دم توڑنے والے بچوں کی تعداد 582 ہوگئی ہے ،ْانتظامی غفلت و سہولتوں کی کمی کے باعث سال 2017 نے سینکڑوں بچوں کی جانیں لیں مگر سندھ اور وفاقی حکومتیں تھر میں بچوں کی اموات کو روکنے اور سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام رہیں۔

متعلقہ عنوان :