حکومت نے عوام کو صحت عامہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ،ْ سائرہ افضل تارڑ

پیر 1 جنوری 2018 13:47

حکومت نے عوام کو صحت عامہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء)وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو صحت عامہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ،ْ عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کا اشتراک عمل ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کا اشتراک عمل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہیپاٹائٹس کی ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور سکائپ اور دیگر جدید ریڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے دیہات اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ملک کے مختلف اضلاع میں ٹیلی میڈیسن کا نیا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔