پاکستان نے 457 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کردی

پاکستان 8 جنوری کو 146 ماہی گیروں کو رہا کردیگا

پیر 1 جنوری 2018 13:47

پاکستان نے 457 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان نے 457 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کردی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو فراہم کردی ہے ،ْبھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کی گئی فہرست کے مطابق اس وقت پاکستان کی مختلف جیلوں میں457 بھارتی مختلف جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں ،ْان قیدیوں میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 399 ماہی گیر اور 58 عام شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان 8 جنوری کو 146 ماہی گیروں کو رہا کردے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کی ہے جبکہ بھارت پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کی واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 21 مئی 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت دونوں ملک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :