نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان، گپٹل کی واپسی

پیر 1 جنوری 2018 13:40

ویلنگٹن۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اوپنر مارٹن گپٹل انجری سے نجات کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق کین ولیمسن قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈگ بریسویل، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہینری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم سائودی اور روس ٹیلر شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :