ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز دی لاسٹ جیڈائی باکس آفس پر بدستور نمبر ون

پیر 1 جنوری 2018 13:39

ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز دی لاسٹ جیڈائی باکس آفس پر بدستور نمبر ون
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز دی لاسٹ جیڈائی باکس آفس پر بدستور نمبر ون پر کھڑی ہے۔ گزشتہ ہفتے فلم نے مزید5ارب 80کروڑ روپے سے زائد رقم سمیٹی اور ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔دی لاسٹ جیڈائی اسٹار وارز سلسلے کی آٹھویں فلم ہے، فلم کے پروڈیوسر ہالی ووڈ کو جراسک پارک جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والی کیتھلین کینیڈی ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری ریان جانسن نے دی ہے۔

فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جو جدید روبوٹس اوراڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہوتے ہیںتاہم یہ فلم اب تک 46ارب روپے کماچکی ہے۔دوسری جانب فلم جومان جی ویلکم ٹو دی جنگل نے ریلیز کے پہلی3 روز میں کمائی5 ارب 60 کروڑ روپے اور دوسرے نمبر پر رہی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی 4 دوستوں کی ہے ،جنہیں ایک پرانا وڈیو گیم ملتا ہے جو ان کی زندگیوں کو ایک دم سے تبدیل کردیتا ہے اور پھر ایکشن اور ایڈونچر کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی ہالی وڈ کی نئی میوزیکل کامیڈی فلم پچ پرفیکٹ تھری اسی نام سے 2015 میں بننے والی فلم کا پریکیوئل ہے۔فلم کی کہانی کالج کی ایسی منچلی طالبات کے گِرد گھوم رہی ہے جو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے دوران بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتیں اور ہر ایک سے بے پرواہ زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیںتاہم فلم نے ویک اینڈ پر ایک ارب 96 کروڑ روپے سمیٹ کر تیسرے پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :