برطانوی شہزادے سے منگنی‘ اداکارہ میگھن مارکل جیمز بانڈ فلم سے محروم

پیر 1 جنوری 2018 13:37

برطانوی شہزادے سے منگنی‘ اداکارہ میگھن مارکل جیمز بانڈ فلم سے محروم
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) برطانوی شہزادے ہیری سے منگنی کرنے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل منگنی کے بعد جیمز بانڈ فلم سے محروم ہوگئیں۔36 سالہ میگھن مارکل کی 34سالہ شہزادہ ہیری سے مارچ 2018 میں شادی طے ہے جبکہ انہیں کامیاب جاسوس سیریز جیمز بانڈ فلم کے مرکزی کردار کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا تاہم اب شاید انہیں کاسٹ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے بتایا کہ میگھن مارکل کو معروف جاسوسی فلم جیمز بانڈ کی آنے والی فلم میں مرکزی اداکار ڈینئل کریگ کی ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیے جانے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔میگھن مارکل کو اس کردار کے لیے اس وقت شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جب تک ان کی منگنی نہیں ہوئی تھی تاہم فلم کے قریبی حلقوں کا خیال ہے کہ اب یہ کردار کسی اور کو دیا جائے گا۔ادھر جیمز بانڈ فلم سے جڑے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ اب فلم ساز سمجھتے ہیں کہ اداکارہ شہزادے سے پیار کے باعث درست طرح سے کردار ادا نہیں کر پائیں گی۔توقع کی جا رہی ہے کہ فلم ساز فلم کے لیے امریکا یا کینیڈا کی کسی نئی اداکارہ کو کاسٹ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :