پاکستانی ہارر فلم پری کا سینما ٹریلر جاری

پیر 1 جنوری 2018 13:37

پاکستانی ہارر فلم پری کا سینما ٹریلر جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ہارر فلم پری، کا ٹریلر سنیماؤں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیا گیا جسے فلمی ناقدین کے علاوہ شائقین نے بھی پسندیدگی کی سند دے دی ہے۔

(جاری ہے)

پری کے رائٹر اور ڈائریکٹر سید عاطف علی ہیں جبکہ کاسٹ میں سلیم معراج، عزیکا ڈینیل،جنید اختر، رشید ناز، چائلڈ اسٹار خوشی ماہین اور قوی خان شامل ہیں۔پری 2فروری کوملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :