بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن 40سال کی ہوگئیں

پیر 1 جنوری 2018 13:37

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن 40سال کی ہوگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) دلکش بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن 40سال کی ہوگئیں۔یکم جنوری 1978 کو بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک قصبے میں پیدا ہونے والی ودیا بالن نے شوبز کیرئیر کا آغاز ٹی وی اشتہارات اور میوزک وڈیوز سے کیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں انہوں نے اپنا ڈیبیو2005میں فلم پری نیتا سے کیا، جس کے بعد انہیں کامیابیاں ملتی چلی گئیں۔ اس دوران انہوں نے بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ چالیس برس کی ہونے کے باوجود ودیا بالن کی دلکشی اور خوبصورتی برقرار ہے۔