شوبز سٹارز نر گس اور دیدار کی بہن لاہور میں انتقال کر گئی

شوبز فنکاروں کا نر گس اور دیدار سے انکی بہن کی وفات پر اظہار تعزیت جبکہ مر حومہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

پیر 1 جنوری 2018 13:33

شوبز سٹارز نر گس اور دیدار کی بہن لاہور میں انتقال کر گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) شوبز سٹارز نر گس اور دیدار کی بہن لاہور میں انتقال کر گئی ‘شوبز فنکاروں کا نر گس اور دیدار سے انکی بہن کی وفات پر اظہار تعزیت جبکہ مر حومہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نر گس اوردیدار کی بہن کی نماز جنازہ سوموار کے روز لاہور کے علاقہ جوہر ٹائون میں اداکی گئی جس میں شوبز فنکاروں کی کثیر تعداد شر یک ہوئی جبکہ کامیڈین کنگ نسیم وکی ‘فلم سٹار میگھا ‘مہک نور ‘اداکارہ خوشبو ‘اداکارہ لیلیٰ ‘نشاء بھٹی ‘آفر ین پری ‘اداکار ناصر چنیوٹی ‘قیصر پیا ‘علی اینڈ عیسیٰ کمپنی کے ایم ڈی سخی سرور بٹ ‘چیئر مین تماثیل تھیٹر قیصر ثناء اللہ خان سمیت دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :