گلگت‘ ریڈ فاونڈیشن سکول اینڈ کالج کے سالانہ رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا ،

سال 2017 کے سکول کا رزلٹ 95 فیصد رہا

پیر 1 جنوری 2018 13:37

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) ریڈ فاونڈیشن سکول اینڈ کالج کے سالانہ رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا ، سال 2017 کے سکول کا رزلٹ 95 فیصد رہا ، سالانہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ اور تعلیمی سیشن کے دوران بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کئے گئے ، سکول میں شہباز حسین ولد سید کمال کلاس 5th نے 97 فیصد نمبر حاصل کر کے سکول میں ٹاپ کیا ہے، جبکہ افتخار احمد انگلش کے ٹیچر کو سال کا بہترین ٹیچر قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سکول کی کارکردگی پر والدین نے سکول پر اعتماد کا اظہار کیا۔