ڈی جی سی اے اے کی برطرفی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

ڈائریکٹرز کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولرز بھی میدان میں آگئے، ڈی جی کے خلاف اعلی حکام کو خط ارسال

پیر 1 جنوری 2018 13:33

ڈی جی سی اے اے کی برطرفی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) ڈی جی سی اے اے کی برطرفی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا، ڈائریکٹرز کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولرز بھی میدان میں آگئے، ڈی جی کے خلاف اعلی حکام کو خط ارسال کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف افسران و ملازمین کا احتجاج جاری ہے، پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولر کی نمائندہ تنظیم ائیر ٹریفک کنٹرول گلڈ بھی ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف میدان میں آگئی۔

ڈائریکٹرز کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے بھی ڈی جی سی اے اے کی برطرفی کا مطالبہ کردیا، ڈی جی سی اے اے کی برطرفی سے متعلق مشیر ہوا باز سردار مہتاب اور ایوی ایشن سیکریٹری کو خط ارسال کردیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ کنٹرولر شدید ذہنی دبا ئوکا شکار ہیں جس سے سیفٹی کیلئے خطرات لاحق ہورہے ہیں، ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ملازمت انتہائی حساس ہے ذرا سی غفلت سے مسافروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایئر ٹریفک کنٹرولر پر ڈی جی سی اے اے کا شدید دبائو ہے، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔اس قسم کے تنازعات سول ایوی ایشن کے حساس شعبوں کے لیے قطعی موزوں نہیں ہیں، موجودہ صورتحال کی وجہ سے ملازمین کے ذہن کام پر یکسو ہونے کے بجائے منتشر ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :