عائشہ سٹیل مل کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے کا افتتاح

پیداواری استعداد دس لاکھ بیس ہزار ٹن سے بڑھا کر7لاکھ ٹن کی جائیگی

پیر 1 جنوری 2018 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) عائشہ سٹیل مل کی پیداواری استعدا د میں اضافے کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے جس کے مطابق مل کی پیداواری استعداد دس لاکھ بیس ہزار ٹن سے بڑھا کر17لاکھ ٹن کی جائیگی۔منصوبے کا افتتاح سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ کی چیئر پرسن ناہید میمن نے کیا جبکہ اس موقع پر گروپ چیئرمین عارف حبیب اور عائشہ سٹیل مل کے سی ای او ڈاکٹر منیر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناہید میمن کا کہنا تھا کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی اقتصادی سرگرمیاں ملکی معیشت پر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے ،عائشہ سٹیل مل کی پیداوار میں اضافے سے نہ صرف مزید افراد کو روزگار میسر آئیگا بلکہ ملکی ضروریات کیلئے درکار سٹیل کی در آمد میں بھی کمی آئیگی اور اس شعبے میں ہماری خود انحصاری میں اضافہ ہوگا ،اس موقع پر ڈاکٹر منیر کا کہنا تھا کہ سٹیل مل کے توسیعی منصوبے سے صوبائی حکومت کو سالانہ دس ارب روپے سے زیادہ کا ریونیو حاصل ہوگا جبکہ سٹیل کی مد میں ہونے والی در آمد میں بھی کمی آئیگی۔

متعلقہ عنوان :