جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں ڈویلیئرز کی وکٹ حاصل کرنا اولین ترجیح ہوگی:ویرات کوہلی

پیر 1 جنوری 2018 12:57

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں ڈویلیئرز کی وکٹ حاصل کرنا اولین ترجیح ..
پارل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جنوری2018ء)جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز پانچ جنوری سے کیپ ٹاﺅن میں شروع ہو گی جس میں دونوں ٹیموں کے سپر سٹارز کے درمیان برتری کیلئے سخت کشمکش دیکھنے میں آئے گی ۔ بھارتی ٹیم کے قائد ویرات کوہلی نے واضح کردیا ہے کہ میدان میں قدم رکھتے ہی اے بی ڈ ویلیئرز سے دوستی ختم اور آگ بھڑکاتی جنگ شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے کوہلی اور ڈ ویلیئرزکی آف دی فیلڈ بھی مثالی دوستی ہے لیکن وہ انٹر نیشنل کرکٹ میں ایکدوسرے کو کسی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہیں ہیں۔ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ڈ ویلیئرز ان کے اچھے دوست اور بطور کھلاڑی قابل احترام ہیں لیکن مدمقابل آنے پرانکی پہلی ترجیح انکی وکٹ ہی ہوتی ہے ، یہ بات اس وجہ سے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ سیریز میں جیت کا انحصار ان کی اور ڈ ویلیئرز کی بیٹنگ پر ہوگا۔