یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل

پیر 1 جنوری 2018 13:24

خانیوال۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر صدارت ریسکیو اسٹیشن پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریسکیو 1122کی طرف سے 2017 کی مکمل رپورٹ پیش کی گئی۔ ریسکیو سیفٹی آفیسرنے بتایا گیا کہ ہم نے یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل دی گئی ہے جبکہ ضلع بھر میں تقریبا تین ہزار سے زاہد ریسکیو محافظوں کی رجسٹریشن بھی کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریسکیو محافظ محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ تما م تعلیمی اداروں فیکٹریوں،کمپنیوں میں بھی ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ، دہشت گردی کے حملے سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کے حوا لے سے عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے ضلع پھر کی فیکٹر یوں میں آگ کو بجھانے اور اس سے بچاؤ کے لیے آلات کی تنصیب کروائی گئی ہے۔

اس موقع پر کنٹرول روم انچارج نے بتایا کہ 2017 سال میں کنٹرول روم کو 417246کالز موصول ہوئیں جن میں سی29154 ایمرجنسی، ٹریفک حادثات کی 6807، میڈیکل کی 17188، آگ لگنے کی314 ، جرائم کی 1038،پانی میں ڈوبنے کی 36، عمارت منہدم ہونے کی 8 اور متفرق کالز 3763 تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ موصول ہونے والی کالز میں سی3735 افراد کو ابتدائی طبی امداد، 26414کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ضلع بھر میں اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز انجم کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں زیادہ تر موٹر سائیکل اور موٹرسائیکل رکشہ کے حادثات شامل ہیں اور ان حادثات کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنا تھا ۔