سلیم شیخ نے مزاحیہ پروگرام میں میزبانی کے فرائض انجام دینا شروع کر دیئے

پیر 1 جنوری 2018 13:24

سلیم شیخ نے مزاحیہ پروگرام میں میزبانی کے فرائض انجام دینا شروع کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء)ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار سلیم شیخ نے اداکاری کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دینا شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سلیم شیخ کو ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنے مزاحیہ شو کی میزبانی کی پیشکش کی تھی جس کو قبول کرنے کے بعد سلم شیخ نے بطور میزبان فرائض انجام دینا شروع کر دیئے ہیں۔ان کے ہمراہ دیگر کو ہوسٹ میں شاہد خان ،ساجن عباس اور اکرم اداس شامل ہیں۔