سردار قمرالزمان آزاد کشمیر کے سر سید ہیں ‘راجہ محمد مشتاق خان ایڈووکیٹ

باغ ویمن یونیورسٹی ‘ باغ سے تھب ملوٹ سڑک‘ نوجوانوں کوروزگار ‘یونین کونسل تھب کی عوام کیلئے احسان عظیم ہے

پیر 1 جنوری 2018 13:24

بیس بگلہ/باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) آزادکشمیر سپریم کورٹ کے ممتاز قانون دان پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ محمد مشتاق خان ایڈووکیٹ آف تھب وسطی باغ نے کہا ہے کہ سردار قمرالزمان آزاد کشمیر کے سر سید ہیں باغ ویمن یونیورسٹی ‘ باغ سے تھب ملوٹ سڑک‘ نوجوانوں کوروزگار ‘یونین کونسل تھب کی عوام کیلئے احسان عظیم ہے انھوں نے کہا مسلم لیگ ہماری کاموں پر تختیاں لگانے کے بجائے سردار قمرالزمان کی تقلید کریں تعمراتی کام اور عوامی خدمات میں انکا کوئی ثانی نہیں راجہ مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا بلند دعوے نعرے لگانے والے بیچ چوراہے میں پھنس گئے ان کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے -