چھوٹے بھائی کا صدمہ بڑا بھائی بھی چل بسا

بیس بگلہ /باغ‘ گائوں چناٹ کی بزرگ شخصیت سردار بلور خان اللہ کو پیارے ہو گئے سردار بلور خان کی عمر 100سال تھی ‘گزشتہ جمعہ کو وفات پانے والے چھوٹے بھائی کی وفات کا صدمہ نہ برداشت کرسکے

پیر 1 جنوری 2018 13:14

بیس بگلہ/باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) آزادکشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے نواحی چناٹ بیس بگلہ میں یکے بعد دیگر دو عمر رسیدہ بھائی اللہ کو پیارے ہو گئی-چھوٹے بھائی کا صدمہ بڑا بھائی بھی چل بسا- تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سردار محمد میر اکبر مرحوم جوگزشتہ جمعہ وفات پا گئے تھے کے بڑے بھائی اور ڈاکٹر سردار محمد ماجد خان ‘انجنیئر سردار محمد صداقت خان ‘سردار محمد بشارت خان ‘سردار محمد شوکت خان کہ والد بزرگ شخصیت سردار محمد بلور خان100 سال کی عمر میں لاہورمیں انتقال کر گئے جہاں سے مرحوم کا جسد خاکی اپنے آبائی گائوں چناٹ لایا گیا جہاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا-