فلم کی ریلیز اور مارکیٹنگ پہلے سے زیادہ مشکل ہو چکی ہے، سنجے سوری

پیر 1 جنوری 2018 13:14

فلم کی ریلیز اور مارکیٹنگ پہلے سے زیادہ مشکل ہو چکی ہے، سنجے سوری
ممبئی۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر سنجے سوری نے کہا ہے کہ فلم کی ریلیز فلم بنانے کی نسبت زیادہ مہنگی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار و پروڈیوسر سنجے سوری نے کہا ہے کہ اگرچہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی وجہ سے فلم بنانا زیادہ آسان اور سستا ہو گیا ہے کیونکہ انڈین فلموں کی کہانیاں حقیقی کہانیوں پر مبنی ہوتی ہیں اور گذشتہ چند سالوں میں باکس آفس پر حقائق پر مبنی فلموں کی ریلیز میں اضافہ ہوا ہے لیکن لیکن سینما گھروں میں فلم کی ریلیز اور مارکیٹنگ پہلے سے زیادہ مشکل ہو چکی ہے اور یہ میرے جیسے فلمسازوں کے پریشانی کا باعث ہے۔

سنجے سوری فلمساز اونر کے ساتھ فلم ’’مائی برادر نکھیل ‘‘ ، ’’شب ‘‘ اور ’’آئی ایم چائورانگا ‘‘ کی پیشکش دے چکے ہیں جبکہ سنجے نئی فلم ’’ مائی برتھ ڈے سانگ ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے جو 19 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :