لاہور: تیز رفتار گاڑی کی ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر، ایک جاں بحق

پیر 1 جنوری 2018 13:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک تیزرفتار گاڑی نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ ڈیفنس کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماری۔واقعے میں جاں بحق اہکار مستنصر کی لاش اور زخمی اہلکار قاسم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے والا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :