سرگودھا‘تھانہ جھاوریاں پولیس نے کوٹ بھائی خان میں گھر کے صحن میں دفن مقتولہ شادی شدہ خاتون کی20 دن پرانی نعش کو برآمد

پیر 1 جنوری 2018 13:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) تھانہ جھاوریاں پولیس نے کوٹ بھائی خان میں گھر کے صحن میں دفن مقتولہ شادی شدہ خاتون کی بیس دن پرانی نعش کو برآمد کر کے پولیس نے نعش قبضے میں لے کر مقتولہ کے خاونداور والد سمیت نو افراد کیخلاف مقدمہ قتل درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزمان نے کردار کے شبہ میں 18 سالہ شادی شدہ مقدس بی بی کو موت کے گھاٹ اتار کر نعش گھر کے کمرے میں دفن کر رکھی تھے جسے پولیس نے 20 دن بعد برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی اور مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :