سرگودھا جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر‘

ایک نوجوان جاں بحق‘ دو زخمی

پیر 1 جنوری 2018 13:07

سرگودھا جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر‘
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) سرگودھا جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر ایک نوجوان جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لوڈر رکشہ پر گائے لوڈ کرکے نوجوان واپس آ رہے تھے کہ ٹرک نے ٹکر مار دی۔حادثہ 92موڑ کے قریب پیش آیا۔جان بحق ہونے والا نوجوان رکشہ ڈرائیور تھا۔پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :