سرگودھا‘پولیس کا شراب فیکٹری پر چھاپہ‘

فیکٹری مالک بھائیوں سمیت گرفتار

پیر 1 جنوری 2018 13:07

سرگودھا‘پولیس کا شراب فیکٹری پر چھاپہ‘
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء)سرگودھا شہر میں پولیس نے جناح کالونی کی سوئچ فیکٹری کی آڑ میں چلنے والی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کرفیکٹری مالک اسلم اوراسکے بھائیوں سمیت پانچ افرادگرفتارکر کے بھاری مقدارمیں شراب برآمد کر لی۔جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔