قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا 39 واں اجلاس کل نادرا ہیڈکوارٹرز میں ہوگا

پیر 1 جنوری 2018 12:57

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا 39 واں اجلاس کل نادرا ہیڈکوارٹرز ..
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا 39 واں اجلاس کل منگل کو دو بجے نادرا ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین رانا شمیم احمد خان کریں گے۔اجلاس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2017ء پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2017ء نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ترمیمی بل 2017ء پر غور کیا جائے گا جبکہ نادرا کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔