غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن 31 جنوری تک جاری رہے گی، چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین

پیر 1 جنوری 2018 12:57

غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن 31 جنوری تک جاری رہے گی، چیف کمشنر ..
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) ملک میں قیام پذیر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل 31جنوری تک جاری رہے گا، اب تک 6لاکھ 65ہزار افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔ چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین کی ڈائریکٹر تہمینہ نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزارت سیفران نادرا کے تعاون سے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کررہی ہے ۔

اس مقصد کے لئے ملک بھر میں 22مراکز قائم کئے گئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن کا عمل گزشتہ سال ماہ اگست میں شروع ہوا ہے جو 31جنوری 2018ء تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ رجسٹریشن کے موقع پر افغان سفارتخانے کے نمائندے موجود ہوتے ہیں جو اپنے ملک کے شہریوں کی رجسٹریشن کے موقع پر تصدیق کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب تک نادرا نے 6 لاکھ 65 ہزار غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی ہے اور انہیں رجسٹریشن کا رڈ بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رجسٹریشن کے حوالے سے کسی قسم کی شکایات کے لئے چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین کے دفتر میں فون کرکے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں یا بذریعہ خط بھی شکایات درج کروا ئی جاسکتی ہیں۔