کینیڈا نے ایرانی مظاہرین کے مطالبات کی تائید کر دی

ایران میں ملائیت پر مبنی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا دائرہ مزید پھیل گیا

پیر 1 جنوری 2018 12:52

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) کینیڈا نے ایران میں جاری عوامی انتفاضہ اور مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے تہران پر مظاہرین کے تمام جائز مطالبات پورے کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایران میں ملائیت پر مبنی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا دائرہ مزید پھیل گیا ہے۔کینیڈین وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں وسیع پیمانے پر جاری عوامی احتجاج شہریوں کا حق ہے۔ کینیڈا ایرانی مظاہرین کے تمام جائز اور آئینی مطالبات کی حمایت اور تائید کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :