شریف برادران سارا عرب گھوم لیں پھر بھی این آر او نہیں ہوگا، شیخ رشید

میری طرف سے اے پی سی کامیاب ہوگئی اب باقی لوگوں کا پتا نہیں،حدیبیہ اور ایل این جی کا کیس میری طرف سے لطیف کھوسہ لڑیں گے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

پیر 1 جنوری 2018 12:36

شریف برادران سارا عرب گھوم لیں پھر بھی این آر او نہیں ہوگا، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف برادران سارا عرب گھوم لیں پھر بھی این آر او نہیں ہوگا، میری طرف سے اے پی سی کامیاب ہوگئی اب باقی لوگوں کا پتا نہیں،حدیبیہ اور ایل این جی کا کیس میری طرف سے لطیف کھوسہ لڑیں گے۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کو کامیاب قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میری طرف سے اے پی سی کامیاب ہوگئی اب باقی لوگوں کا پتا نہیں۔عوامی لیگ کے سربراہ نے بتایا کہ حدیبیہ اور ایل این جی کا کیس ان کی طرف سے لطیف کھوسہ لڑیں گے، انہوں نے اے پی سی کے دوران مفت میں کیس لڑنے کا وعدہ کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ وقت آگیا، ہمیں استعفے دے کر سڑکوں پر نکلنا چاہیے، چوروں لٹیروں کو پکڑنا ہوگا، ہمیں ان چوروں کو ملک سے بھگانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ساری عرب دنیا، مشرقی وسطی گھوم آئیں لیکن این آر او نہیں ہوگا، یہ لوگ ادھر بیٹھے ہیں لیکن اب تک سعودی کنگ عبداللہ نے بارآوری کی درخواست قبول نہیں کی۔عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میں وزیر اطلاعات رہا ہوں میرے ذرائع ہیں، میں نے ریاض سے معلوم کیا ہے۔