پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

پیر 1 جنوری 2018 12:36

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں لیکن ہمارے ملک میں ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، شہریوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں اضافی سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ واپس لے کر نئی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :