کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد ہلاک

پیر 1 جنوری 2018 12:35

سان جوزے ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) کوسٹا ریکا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد غیر ملکی سیاحوں کی تھی۔

(جاری ہے)

کوسٹاریکا کی عوامی تحفظ کی وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیجر ایئر کا سیسنا 208 طیارہ ساحلی قصبے پنٹا ازلیٹا کے قریب پہاڑی علاقے میں گرا۔ اس پر عملے کے 2 ارکان اور 10غیر ملکی سیاح سوار تھے۔ حادثے کے بعد طیارے کے ملبے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں اس میں سوار تمام افراد جل گئے۔ ہلا ک ہونے والوں میں سے 5 کا تعلق ایک ہی خاندان س تھا۔ طیارے نے سان جوزے کے سانتا ماریا ایئر پورٹ پر اترنا تھا لیکن وہ پنٹا ازلیٹا سے پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :