پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر ’’فیملی کان‘‘ کی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

پیر 1 جنوری 2018 12:26

قصور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل کونسل کے رکن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر لاہور میں 12 تا 14 جنوری منعقد ہونے والی 28ویں سالانہ میڈیکل کانفرنس ’’فیملی کان‘‘ کی کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے مسلسل چوتھی بار چیئرمین منتخب کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر یونانی، لاطینی، اطالوی،روسی،فرانسیسی،عربی،فارسی اور دیگر زبانوں میں قومی و بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کوالیفیکیشز رکھتے ہیں۔وہ ایل ایل ایم ، تاریخ مغرب اور بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات میں ماسٹر ڈگریوں کے حامل ہیں۔ اس کامیابی پر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر طارق محمود میاں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے سرکردہ افراد نے انہیں اس نمائندگی و اعزاز ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :