کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کاسمیٹک برانڈ کی سفیر مقرر

کرینہ کپور اور شردھا کپور پہلے ہی اس برانڈ کا حصہ بن چکی ہیں‘برانڈ اس سے پہلے کترینہ کیف کو لانچ کرچکے ہیں

پیر 1 جنوری 2018 12:26

کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کاسمیٹک برانڈ کی سفیر مقرر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کو کاسمیٹک برانڈ کے نئے چہرے کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ کرینہ کپور اور شردھا کپور پہلے ہی اس برانڈ کا حصہ بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

برانڈ اس سے پہلے کترینہ کیف کو لانچ کرچکے ہیںاور اب وہ ان کی بہن ازابیل کو ایک نئے چہرے کی حیثیت سے اپنے برانڈ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

سال 2014 میں فلم ‘ڈاکٹر کیبی’ سے ڈبیو کرنے والی اداکارہ ازابیل کا کہنا ہے کہ’یہ بھارت کا سب سے پسندیدہ برانڈ ہے، اور اس کی نمائندگی کرنا کسی اچھے موقع سے کم نہیں۔برانڈ اس سے پہلے معروف میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور نت نئے پروڈکٹ بھی بنا چکے ہیں۔ اس معروف برانڈ کیلئے کام کرنے کیلئے کافی پرجوش ہوں۔