اداکارہ جیسیکا فاک ہولٹ کے بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں

جیسیکا کا پورا خاندان ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا اور اداکارہ خود شدید حالت میں ہسپتال داخل ہیں

پیر 1 جنوری 2018 12:20

اداکارہ جیسیکا فاک ہولٹ کے بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) گزشتہ دنوں ایک ٹریفک حادثے میں جیسیکا فاک ہولٹ کا پورا خاندان ہلاک ہو گیا تھا۔ آسٹریلوی اداکارہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ اب تک کوما میں ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی اداکارہ جیسیکا فاک ہولٹ سینیٹ جارج ہسپتال میں زندگی اور موت کی سانسیں گن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں باکسنگ ڈے کے موقع پر وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سفر پر تھیں کہ اچانک ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔ اس حادثے میں ان کا پورا خاندان ہلاک ہو گیا تھا جبکہ جیسیکا فاک ہولٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کرایا گیا جہاں وہ اس وقت کوما ہیں۔28 سالہ جیسیکا فاک ہولٹ کے والدین اس حادثے میں موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ان کی بہن انابیلا ہسپتال میں تین روز قیام کے بعد دم توڑ گئیں تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلوی اداکارہ کی جان بچانے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :