اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام کے پیش نظر لاہور مال روڈ تین ماہ کے لیے بند رہے گی
سمیرا فقیرحسین پیر 1 جنوری 2018 11:51
(جاری ہے)
کمپنی کا کہنا ہے کہ تاریخی مقامات کو سہارا دینے کے لیے گرین شیڈز سمیت دیگر چیزوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
شاہد سلیم نے کہا کہ پہلے حکام نے مال روڈ کو تین ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھر ٹریفک پولیس نے تجویز پیش کی کہ مین روڈ کو بند کرنے سے قبل ہمیں ٹریفک کے شدید دباؤ سے بچنے کے لیے متبادل سڑکوں کو کارپٹ کرنا ہو گا۔ ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ واسا نے حال ہی میں متبادل سڑکوں پر کام کیا ہے جس کے باعث ان سڑکوں پر گڑھے موجود ہیں جو ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مال روڈ کا محض ایک حصہ بند کیا جائے گا اور متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ٹریفک پلان کے تحت لوئر مال سے آنے والی ٹریفک کو لاہور ہائی کورٹ چوک کے بعد آنے والی نیپئیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا۔ اسی طرح ریگل چوک سے آنے والی ٹریفک کو فین روڈ کی جانب موڑا جائے گا جہاں سے یہ ٹریفک لوئر مال کی جانب جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی نامکمل سیکشنز پر ڈیرہ گجراں اور لکشمی چوک کے درمیان تمام ستونوں کی تعمیر آئندہ ہفتے میں مکمل کر لے گی ۔ خیال رہے کہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تحت کئی سیکشنز پر کام جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کئی ماہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.