ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ میں پرسوں چار میچ کھیلے جائیں گے

پیر 1 جنوری 2018 12:12

اسلام آبا۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ میں پرسوں بدھ کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیر اہتمام ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ میں (کل) بدھ کو چار میچوں کا فیصلہ ہوگا، نیشنل بنک اور کے آر ایل کی ٹیمیں این بی پی سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور پی ٹی وی کے درمیان میچ سٹیٹ بنک سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ یو بی ایل اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کی ٹیمیں یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ واپڈا اور حبیب بنک کے درمیان میچ نیاز سٹیڈیم، حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔