پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کے مابین ٹور میچ پرسوں کھیلا جائے گا

پیر 1 جنوری 2018 12:12

نیلسن۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز پرسوں بدھ کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ سے کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز (کل) نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ٹور میچ سے کرے گی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 جنوری نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈنیڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو مائونٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :