عبدالرزاق نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو پی ایس ایل میں ” موقع“ دینے کی تجویز دیدی

پیر 1 جنوری 2018 11:45

عبدالرزاق نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو پی ایس ایل میں ” موقع“ دینے کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جنوری2018ء)قومی ٹیم کے سابق آ ل راﺅنڈر عبدالرزاق نے سلمان بٹ اور محمد آصف کی کارکردگی دیکھنے کیلئے انہیں پی ایس ایل میں موقع دینے کی تجویز پیش کردی۔اپنے ایک انٹرویو میں عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اگر سلمان بٹ اور محمد آصف کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا موقع دیا جائے تو کم از کم اس بات کا اندازہ تو ہوگا کہ وہ کس معیار کی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا معیار آئی پی ایل سے کہیں بہتر ہے لیکن جب بات بہترین کھلاڑیوں کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی آئے تو پھر پاکستان سپر لیگ میں کھیلنا قدرے آسان ہے ، اسکے باوجود سلمان بٹ اور محمد آصف کی صلاحیتوں کو ایونٹ میں جانچا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تسلیوں کے باوجود سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ دونوں کھلاڑیوں کو عمدہ ڈومیسٹک کارکردگی کے بعد بھی تاحال قومی ٹیم میں واپس نہیں لایا جا سکا ہے۔