سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ نے ریلیز سے اب تک 232.52کروڑ کما لئے

پیر 1 جنوری 2018 11:59

سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ نے ریلیز سے اب تک 232.52کروڑ کما ..
ممبئی۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ نے ریلیز سے اب تک 232.52کروڑ کما لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ 22دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی گئی جس نے ریلیز سے اب تک 232.52کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ فلم2012ء میں بننے والی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی سیکوئل فلم ہے۔ فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں۔ فلم میں کترینہ کیف اور سلمان خان5 سال کے بعد ایک ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہوئے، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔

متعلقہ عنوان :