پانچ ججز نے جن کو نااہل قرار دیا وہ پارٹی سربراہ بن گئے‘

نواز شریف ریاض میں بیٹھے ہوئے ہیں‘ شاہ سلمان کی جانب سے ان کو ابھی تک اندر آنے کی اجازت نہیں ملی سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

پیر 1 جنوری 2018 11:59

پانچ ججز نے جن کو نااہل قرار دیا وہ پارٹی سربراہ بن گئے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانچ ججز نے جن کو نااہل قرار دیا وہ پارٹی سربراہ بن گئے‘ نواز شریف ریاض میں بیٹھے ہوئے ہیں‘ شاہ سلمان کی جانب سے ان کو ابھی تک اندر آنے کی اجازت نہیں ملی۔

(جاری ہے)

پیر کو شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ججز نے جن کو نااہل قرار دیا وہ پارٹی سربراہ بن گئے۔ نواز شریف ریاض میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ شاہ سلمان کی جانب سے ان کو ابھی تک اندر آنے کی اجازت نہیں ملی۔ کوئی این آر او نہیں ہورہا وقت آگیا ہے کہ ہمیں اسمبلیوں سے استعفے دینے چاہئیں۔ ہمیں چوک چوراہوں پر آنا چاہئے۔