چمن میں دو بم دھماکے ، 8افراد زخمی

پیر 1 جنوری 2018 11:44

چمن  میں دو بم دھماکے ، 8افراد زخمی
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) چمن میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پیر کو چمن میں دو بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں پولیس کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیر تعمیر عمارت میں ٹائم ڈیوائس سے دھماکہ کیا گیا۔ دوسرا دھماکہ مال روڈ پر پولیس ناکے کے قریب کیا گیا سکیورٹی اداروں نے علاقے کا گھیرائو کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :