گزشتہ تین سالوں کے دوران ناکام حج درخواست گزاروں کے لئے 10 ہزار کا کوٹہ مختص، انتخاب الگ قرعہ اندازی کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا

پیر 1 جنوری 2018 11:20

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) سرکاری سکیم کے تحت گزشتہ تین سالوں کے دوران ناکام درخواست گزاروں کے لئے حج 2018ء میں 10ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ایسے درخواست گزار جو پچھلے تین یا اس سے زیادہ سالوں سے ناکام ہوتے آرہے ہیں ان میں سے 10 ہزار درخواست گزاروں کا انتخاب ایک الگ قرعہ اندازی کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کو عمومی قرعہ اندازی میں بھی دوبارہ شامل کرکے کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے تاہم 2 فرورری کو سعودی وزارت حج کے ساتھ حج معاہدہ طے پانا ہے جس میں پاکستان کے حج کوٹے کو مردم شماری کے نتائج کے مطابق بڑھانے کے لئے بات کی جائے گی۔ اگر اضافی کوٹہ ملا تو اس کو پرائیویٹ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :