ابتدائی خبر

چمن میں مال روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے،7 افراد زخمی

پیر 1 جنوری 2018 11:20

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کی مال روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ مال روڈ پر ڈی پی او آفس کی تعمیر جاری ہے اور دفتر کی تعمیر کے لئے پڑی ہوئی بجری میں شدت پسندوں کی جانب سے چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد اس وقت دھماکے سے پھٹا جب سکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا ۔

دھماکے کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ قافلے میں شریک جوانوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا شروع کردیا اور امدادی کارروائیوں کے دوران اسی بجری میں دوسرا دھماکہ بھی ہوگیا جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :