Live Updates

ماہرین علم نجوم نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے لیے پیشن گوئیاں کر دیں

شادی کرنے اور اپنی سکیورٹی بڑھانے کا مشورہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 جنوری 2018 11:18

ماہرین علم نجوم نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے لیے پیشن گوئیاں کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف ماہر علم نجوم 2015کے بعد سے ان کی شادی ہوئی کہا جا رہا تھا ک عمران خان کا کیرئیر ختم ہو گیا ، لیکن میں نے کہا تھا کہ عمران خان کم بیک کریں گے اور ایک مضبوط اپوزیشن لیڈرکے طور پر ابھریں گے ۔ عمران خان کا یہ وقت ان کے لیے نہایت طاقتور وقت ہے ،ان کا یہ وقت مزید طاقتور ہونے جا رہا ہے ، ایک چیز یہ ہے کہ عمران خان کنگ میکر بن سکتے ہیں۔

ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی اہم منصب خود قبول نہ کریں ،لیکن وہ اسٹار میکر یا کنگ میکر ہوں گے۔ سال کے آغاز میں ملک میں مارا ماری کے خطرات ہیں، سیاستدانوں کی آپسی چپقلش ضرور رہے گی۔ لیکن ستمبر کے بعد افراتفری کی صورتحال ختم ہو جائے گی اور الیکشن ہو گا ۔

(جاری ہے)

ماہر علم الاعداد کنعان کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر عمران خان کا اچھا وقت چل رہا ہے لیکن آئندہ الیکشن کے بعد اتحادی حکومت ہی ہو گی۔

ایک چیز کہوں گا کہ اللہ نے عمران کان کے میں ایک ایسی مثبت چیز رکھی ہے جس کے باعث عمران خان کی مقبولیت میں نہیں ہو گی اور ان کا امیج خراب نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کا مئی کے بعد اچھا وقت شروع ہونے جا رہا ہے ،بہت سی تبدیلیاں آئیں گی لیکن تحریک انصاف مزید بہتری کی طرف بڑھ کر ایک مضبوط جماعت بن جائے گی ۔ ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق میں نے ہمیشہ سے تین باتیں کہی ہیں۔

ان کی شادی کا خانہ خراب ہوا ہے ، لیکن چاہے ساری دنیا عمران خان کے پیچھے لگ جائے ،ان کے زائچے میں کچھ ایسی چیزیں ہیں جس کی وجہ سے ان کو قبر تک شہرت کا درجہ دیا ہے ، اللہ تعالیٰ ان کی زندگی کی حفاظت کرے ، عمران خان کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں جس کے تحت عمران خان کو سکیورٹی لینی چاہئیے۔ اگر یہ کہا جائے کہ تحریک انصاف عمران خا ن کے بغیر حکومت بنا لے گی تو مجھےایسا نہیں لگتا ، عمران خان تحریک انصاف میں ایک بہت بڑا پاور پلئیر ثابت ہو گا ۔ ان کی خوبی یہ ہے کہ ان کا کنگ سے زیادہ کنگ میکر والا زائچہ ہے۔ ماہرین علم نجوم نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات