سال 2017ئ:بابر اعظم نے 30 سال پراناملکی ریکارڈ برابر کردیا
تازہ ترین : 1

سال 2017ئ:بابر اعظم نے 30 سال پراناملکی ریکارڈ برابر کردیا

سال 2017ئ:بابر اعظم نے 30 سال پراناملکی ریکارڈ برابر کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جنوری2018ء) قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے 30 سال پراناملکی ریکارڈ برابر کردیا۔ 23سالہ بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھتے ہوئے 2017ءمیں 18ون ڈے میچز کھیل کر 67.07کی اوسط سے 872رنز سکور کیے جس میں 4شاندار سنچریاں اور 2نصف سنچریاں شامل تھیں، اس سے قبل گزشتہ 30سال میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ایک برس میں 60سے زائد کی اوسط سے 800رنز سکور نہیں کرپایا تھا ، اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے 1987ءمیں 67.75کی اوسط سے 1084رنز سکور کیے تھے جس میں 2سنچریاں اور 10نصف سنچریاں شامل تھیں۔

وقت اشاعت : 01/01/2018 - 11:17:55

اس خبر پر آپ کی رائے‎